ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 34 سالہ تاریخ میں آسٹریلیا کی ون ڈے میں خراب رینکنگ

34 سالہ تاریخ میں آسٹریلیا کی ون ڈے میں خراب رینکنگ

Tue, 19 Jun 2018 12:38:06    S.O. News Service

لندن 19جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی چمپئن ٹیم آسٹریلیا 34 سال میں پہلی بار کم ترین رینک نمبر 6 پر پہنچ گئی، جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر ہے۔

انگلینڈ میں آسٹریلیا کی پے در پے شکست نے اسے دوہرا صدمہ پہنچایا۔پانچ میچز کی سیریز میں خسارہ دو صفر ہوگیا ہے ، ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 34 سال بعد چھٹے نمبر پر آیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے حساب سے انگلینڈ پہلی پوزیشن پر ہے۔پاکستان ٹیم طویل عرصے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچی ہے۔

جب کہ بھارت کا رینکنگ میں دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔


Share: